Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسماعیل ہنیہ کو میزائل نہیں پہلے سے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

Now Reading:

اسماعیل ہنیہ کو میزائل نہیں پہلے سے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، امریکی اخبار کا دعویٰ
اسماعیل ہنیہ

اسماعیل ہنیہ کو میزائل نہیں پہلے سے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار  نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ  اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت  میزائل سے نہیں بلکہ وہاں پہلے سے نصب بم   پھٹنے سے ہوئی ہے۔

امریکی اخبار  کا دعویٰ ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں واقع گیسٹ ہاؤس کے جس کمرے میں اسماعیل ہنیہ موجود تھے وہاں  بم  2 ماہ قبل  نصب کردیا گیا تھا اور  ریموٹ کنٹرول  سے دھماکا کیا گیا۔

اخبار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ جس گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے وہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی زیر نگرانی ایک وسیع کمپاؤنڈ میں واقع ہے۔

ایران کی جانب سے اب تک اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی سرکاری  طور پر تفصیل جاری نہیں کی  گئی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اسماعیل ہنیہ اس سے قبل بھی تہران آمد پر مذکورہ گیسٹ ہاؤس میں قیام کرچکے تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ  اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے جہاں  ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

ایران اور حماس نے واقعےکا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے جبکہ بعض امریکی حکام نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر خیال ظاہر کیا ہے کہ اس میں اسرائیل ہی ملوث ہے۔

اسرائیل نے عوامی سطح پر اب تک  واقعےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اخبار کا دعویٰ ہےکہ  اسرائیل نےکارروائی سے قبل امریکا اور دیگر مغربی حکومتوں کو آگاہ کردیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی مبصرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی مبصرین کے مطابق  یہ میزائل اسپائک این ایل اوایس تھا جو کہ  جدید ترین اسرائیلی گائیڈڈ میزائل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر