
معروف صنعتکار اور سی ای او عارف حبیب کموڈیٹیز احسن محنتی کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہیں۔
بول نیوز کے پروگرام ’بیوپار‘ میں اینکر پرسن ارباب جہانگیر سے بات کرتے ہوئے سی ای او عارف حبیب کموڈیٹیز احسن محنتی نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہیں، اسی لیے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نہیں ہے۔
احسن محنتی نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے ساتھ ساتھ پانڈا بانڈز کی
اجراء سے ہمارے روپے کی قدر کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آئے گی۔
پروگرام ’بول نیوز‘ میں ماہر معاشیات چوہدری اکمل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ بجلی صارفین کو ریلیف دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات کرنی ہو گی عوام اور تاجروں کو بجلی کے بلز میں اگر فائدہ مل سکتا ہے تو وہ آئی پی پیز ہی ہیں کہ وہ اپنے چارجز میں کمی کریں۔
چوہدری اکمل کا کہنا تھا کہ حکومت نے 200 سے کم یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے صرف 50 ارب روپے رکھے ہیں حالانکہ کیپسٹی چارجز کی مد میں 21 سو ارب روپے عوام سے لیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاملات بہت خراب ہو چکے ہیں اور اب حکومت کو آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر ایک پلان بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے، کیا وہ سولر پلانٹس نہیں لگا سکتی تاکہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ 40 فی صد پاکستانی بھی ان آئی پی پیز کے مالک ہیں۔
ماہر توانائی ڈاکٹر خالد ولید کا کہنا تھا کہ اب آئی پی پیز کو روایتی اور فرسودہ بجلی کی تیاری کے نظام سے باہر نکلنا ہو گا انہیں اب اپنے پلانٹس میں بجلی کی تیاری کے لیے سستے ذرائع استعمال کرنے ہوں گے۔
ڈاکٹر خالد ولید نے کہا کہ اب عوام کو یقین ہو گیا ہے کہ ہم سے بجلی کی مد میں ناجائز پیسے لیے جا رہے ہیں، ملازمین کی مفت بجلی کا بوجھ پر ہم ڈالا جا رہا ہے، اگر حکومت نے عوام کی اس بے چینی کو ختم نہیں کیا تو ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے جو کسی بھی صور ت میں اس حکومت اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News