موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم تک حیدرآباد، میرپورخاص ، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔
سندھ حکومت نے چہلم کے موقع پر ڈرون اڑانے پر بھی پابندی لگا دی ہے، سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈرون اڑانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
سندھ بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
ڈبل سواری اور ڈرون اڑانے پر پابندی کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
