
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی
حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں اہم ایرانی سرکاری عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اسماعیل ہنیہ کی تدفین کل بروز جمعہ کو دوحہ میں ہوگی۔
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پرسوں رات تہران میں ہونےو الے قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا تھا۔
اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔
حماس کے سربراہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکرشہید کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News