 
                                                                              مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے تھے انہوں نے بھوک ہڑتال کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر دلچسپ گفتگو سننے کو ملی۔
طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کہا کہ آپ کے لئے پانی بھجوا دیتا ہوں، انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پوچھا کہ آپ کے مطالبات کیا ہیں اور کیوں احتجاج کر رہے ہیں۔
جس پر شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ہماری مخصوص نشستیں چھینی ہیں جبکہ ایک ممبر لاپتہ ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آپ کے ممبر کی رہائی کے لئے وزیراعظم نے خود کہا ہے، وزیراعظم اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں اس سے قبل ہمارے رہنماون کو بھی اٹھایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 