Advertisement
Advertisement
Advertisement

گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ

Now Reading:

گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ
پانی کی سطح میں اضافہ، گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سکھر میں گڈو بیراج پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا جس کے بعد گڈو بیراج پر پانی کی سطح 4 لاکھ 4 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق گڈو بیراج سے اس وقت درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں 4 ہزار کیوسک کا اضافہ ہو گیا ہے اور سکھر بیراج پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائےسندھ میں سیلابی ریلے کے سبب کچے میں ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئیں ہیں۔

Advertisement

بارش کے باعث گڈو بیراج سے نکلنے والی 3 نہریں بند کر دی گئیں ہیں جبکہ سکھر بیراج سے نکلنے والی 4 نہروں میں پانی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔

بیراج انتظامیہ نے سکھر بیراج سے نکلنے والی 3 نہروں میں پانی کی سپلائی نصف کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر