ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں نشانہ بنائے جانے پر ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کےہنگامی اجلاس میں یہ حکم دیا۔
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پرسوں رات تہران میں ہونےو الے قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا تھا۔
اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔
حماس کے سربراہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکرشہید کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
