
سیکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 12 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ آپریشن سے فتنہ الخوارج اوراس سے وابستہ تنظیموں کوبڑا دھچکا لگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اگست سے کارروائیوں میں اب تک 37 دہشت گرد جہنم واصل اور14 زخمی ہوچکے ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن امن کی بحالی اورخوارج کے خاتمے کے لیے جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
صدرمملکت آصف زرداری نے وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے سیکیورٹی فورسزکی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
اپنے بیان میں صدرمملکت نے دہشت گردی کےعفریت کوجڑسےاکھاڑ پھینکنے کےعزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قوم افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News