
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ہم بجلی چوری کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔
وفاقی وزیر نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی صارفین کو سہولتیں دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بجلی چوری کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال کی نسبت کم ہو۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، پاور سیکٹر کو درپیش مسائل حل کر رہے ہیں، حکومت پنجاب کا 45 ارب کا ریلیف ہر صارف تک پہنچایا جائے گا۔
اویس لغاری نے کہا کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے، فیصل آباد جائیں گے اگلے 2 دن میں تمام کمپنیز کا دورہ کریں گے، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ میں جو کام کیے وہ 75 سال میں نہیں ہوئے، آئی پی پیز، ٹرانسمیشن لائن، ڈسکوز پر کام کر رہے ہیں۔
وزیر توانائی سردار چین سےبات کررہےہیں آئی پی پیزسےرابطےمیں ہیں،وزیرتوانائی اویس لغاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News