ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر اقتدار میں باجوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
شہریوں کے لیے اذیت اور ذہنی کوفت کا باعث بننے والے باجے قبضے میں لینے کیلئے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
متعدد کارروائیوں میں مختلف اسٹالز سے باجے قبضے میں لے لیے گئے ہیں، یہ کارروائیاں آئی ایٹ، لہتراڑروڑ، غوری ٹاؤن اور کورال میں کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق باجے بیچنے اور خریدنے والے شہریوں کو ابتدائی طور پرآگاہی دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے باجا فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے ذہنی سکون میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
