Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کا کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان

Now Reading:

جماعت اسلامی کا کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان
جماعت اسلامی کا کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان

جماعت اسلامی کا کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں دھرنا ہفتہ 3 اگست کو شام 5 بجے گورنر ہاؤس پر دیا جائے گا، دھرنے کا آغاز جامع مسجد خضراء سے 5 بجے ہوگا۔

گورنر ہاؤس پر دھرنا راولپنڈی دھرنے کا تسلسل اور اس سے اظہار یکجہتی کے لیے دیا جارہا ہے جب کہ گورنر ہاؤس دھرنے کی نئی تاریخ کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں جمعہ کو شہر بھر کی مساجد میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کے فیصلے کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز، ظالمانہ سلیب سسٹم اور آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدے ختم کیے جائیں۔

Advertisement

آئی پی پیز کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس واپس لیے جائیں، جاگیرداروں اور طبقہ اشرافیہ پر ٹیکس لگایا جائے۔

جماعت اسلامی کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے فرانزک آڈٹ کیا جائے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی فراہم کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر