 
                                                                              وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحیم یار خان میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو پنجاب پولیس سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو جو بھی مدد درکار ہے وہ فوری کی جائے، ڈاکوؤں کے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان پولیس مشترکہ آپریشن کی منصوبہ بندی کرے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی پولیس سندھ پولیس کی طرح بہادر ہے دونوں نے دہشتگردی اور ڈاکوئوں کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شھید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کی ضرورت ہو تو سندھ حکومت ہر طرح تعاون کے لیے حاضر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 