اسرائیل نے 15 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
اسرائیلی قابض حکام نے آج غزہ کی پٹی سے حراست میں لیے گئے 15 قیدیوں کو رہا کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ رام اللہ کے مغرب میں واقع اوفر جیل سے رہا کیے گئے قیدیوں کو 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ رہائی پانے والے قیدیوں کو دیر البلاح کے مشرق میں کسوفیم فوجی چوکی کے سامنے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جہاں سے انہیں الاقصیٰ شہداء اسپتال منتقل کیا گیا۔
رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔
فلسطینی قیدیوں نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ہمارے ہاتھ پاؤں توڑ دیے گئے، کھانے سے محروم رکھا گیا اور قیدیوں پر کتے چھوڑے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
