Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائیاں

Now Reading:

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائیاں

انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام میں دو مختلف کارروائیوں میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں عثمان ارشاد اور قاسم علی شامل ہیں، ملزم عثمان ارشاد فلائٹ نمبر ایف زیڈ 315 کے ذرئعے دبئی سے پاکستان پہنچا تھا۔

ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران گرفتار کیا گیا، تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزم عثمان انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے،  ملزم گوجرانوالہ کے رہائشی عمیر نامی ایجنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ملزم کو دوحہ ائرپورٹ پر جعلی ہسپانوی پاسپورٹ کے ساتھ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا، اس سے قبل بھی ملزم اردن، دبئی اور قطر میں انسانی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملزم قاسم علی کی یونان جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، ملزم قاسم علی کو امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔

Advertisement

ملزم نے بتایا کہ وہ عمرے کی غرض سے سعودی عرب جا رہا ہے، ملزم نے سعودی عرب سے یونان جانے کی کوشش کرنا تھی، آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق ملزم نے 2 ماہ قبل بھی جعلی وی وی او سی کارڈ پر یونان جانے کی کوشش کی تھی۔

ملزم کو گزشتہ ماہ جعلی دستاویزات کی بناء پر ترک امیگریشن حکام نے واپس پاکستان بھیجا تھا، ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے آف لوڈ کر دیا گیا۔

ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر