Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا

Now Reading:

جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا
جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا

جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا

کراچی: جماعت اسلامی نے شہر قائد میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق گورنر ہاؤس پر دھرنا شہر میں لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقے و تاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کراچی میں دیا جائے گا۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر ہاؤس پر دھرنا راولپنڈی دھرنے کا تسلسل اور اس سے اظہار یکجہتی کے لیے دیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکن مسجد خضراء سے گورنر ہاؤس پہنچ گئے ہیں، دھرنا گورنر ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر دیا جارہا ہے جب کہ دھرنے میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہماری ریلی گورنر ہاؤس کے سامنے موجود ہے، گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، پی پی اورایم کیوایم گٹھ جوڑ کر کے عوام پر مہنگائی کے بم گراتے ہیں اور یہ عوام کے ساتھ ڈرامے بازی کرتے ہیں۔

Advertisement

منعم ظفر کا کہنا ہے کہ بیان بازی کرکے ان کی سیاست آگے بڑھ رہی ہے، جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لے کر کھڑی ہوئی ہے۔ ہمارا دھرنا راولپنڈی میں بھی جاری ہے اور یہاں بھی جاری رہے گا جب کہ رات کو ایک اہم اعلان کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اب آئی پی پیز کا مطلب جان چکا ہے، تنخواہ دار طبقے پرکئی گنا زیادہ ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، 76 ارب روپے ٹیکس دینے والا طبقہ اب انکریمنٹ نہ لگنے کی دعا کررہا ہے جب کہ بچوں کی تعلیم پر بھی ٹیکس لگادیا گیا ہے جو شرم کا مقام ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ کسی اور صوبے نے ایسا ٹیکس نہیں لگایا جیسا سندھ حکومت نے لگایا، 73 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور یہ اسٹیشنری پر بھی ٹیکس لگارہے ہیں جب کہ کے الیکٹرک مافیا ہے جس سے لوگ مال بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کچھ نہیں کرسکے، 20 سال کے لئے کے الیکٹرک کا لائسنس رینیو ہوگیا، ایم کیو ایم نے اہل کراچی کے مفادات کا سودا کیا۔ گورنرسندھ اپنے اندر جرأت پیدا کریں، آپ گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے کیوں بیٹھے ہیں۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ ضرورت پڑی تو یہ دھرنا ریلی میں تبدیل ہوسکتا ہے، کوئی ریڈ زون ہمارے راستے میں حائل نہیں ہوگا۔ بتادینا چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی بھی قریب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر