اگر زیادہ بارشیں ہوتی ہیں تو کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا، وزیر بلدیات بے بس
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے زیادہ بارشیں ہونے کی صورت میں بے بسی ظاہر کردی۔
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شہر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے جب کہ نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے شہر میں تیز بارشوں کے حوالے سے بے بس دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر طوفانی بارشیں ہوتی ہیں تو کیا کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا محمود آباد اور گجر نالے کی صفائی کی گئی تھی تاہم شہریوں کو سمجھنا ہوگا کچرا نا ڈالیں، جو لوگ کچرا ڈال رہے ہیں تو ڈی سی سے کہا ہے کہ وہاں دفعہ 144 عائد کریں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ 200 سے 250 ملی میٹر بارش ہوتی ہے تو کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا، ہم اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں جب کہ نالوں کی صفائی بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
