ایران میں پاکستان سے جانے والی بدقسمت بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 زائرین کی میتیں آج رات شہباز ایئربیس جیکب آباد پہنچیں گی۔
رپورٹس کے مطابق میتیوں کے ہمراہ زخمی زائرین بھی طیارے میں واپس پاکستان آئیں گے۔
پاک فوج کا سی 130 خصوصی طیارہ رات 11 بجے زائرین کی میتوں اور زخمیوں کو لے کر شہباز ایئربیس پہنچے گا۔
شہباز ایئر بیس پر صوبائی وزیر ناصر شاہ، چیئرمین ضلع کونسل شہدا کے جسد خاکی وصول کریں گے۔
شہدا کے جسد خاکی کو ریسکیو 1122 کے ذریعے متعلقہ علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔
شہدا کے ورثا اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے جیکب آباد روانہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
