Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس چیف کا مددگار ون فائیو کی نئی موبائل ایپ کا افتتاح

Now Reading:

کراچی پولیس چیف کا مددگار ون فائیو کی نئی موبائل ایپ کا افتتاح

کراچی پولیس چیف نے ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن پہنچ کر مددگار ون فائیو کےحوالے سے بنائی گئی نئی موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم آج مددگار ون فائیو پولیس ایپ لانچ کر رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ عام الناس تک پہنچنے کا سب سے موثر ذریعہ ون فائیو ہے ابھی بھی ٹیلیفون کا یوز اس میں ہو گا، اگر یہ ایپ شہری ڈاؤنلوڈ کرے گا تو اسے لوکیشن نہیں بتانا پڑے گی۔

پولیس چیف نے کہا کہ شہری کو پہلے پولیس کو ایڈریس سمجھانا پڑتا تھا، یہ ایپ تیزی سے پولیس رسپانس کا ذریعہ بنے گی، بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام کو اس کی آگاہی مل سکے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی مددگار ون فائیو عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے انشاءاللہ بر وقت پولیس کی مدد شہریوں کو مل سکے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی بھی مشکل میں پڑے شخص کی مدد کو جلد یقینی بنانا ہے اس ایپ کو اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر ڈیولپ کیا ہے، پولیس ون فائیو کراچی لکھ کر ایپ سرچ کی جا سکتی ہے۔

ڈی آئی جی مددگار ون فائیو نے کہا کہ لنک پر کلک کرنے سے ایپ پلے اسٹور میں کھل جائے گی، ایک دفعہ رجسٹریشن کرانے ہوگی صرف ایک بٹن پر آپ نے کلک کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو ون فائیو ڈائل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، ہمیں فوری طور پر اس شخص کی لوکیشن معلوم ہو جائے گی۔

ڈی آئی جی مددگار ون فائیو عمران یعقوب منہاس نے مزید کہا کہ ہر گاڑی میں مدد گار ون فائیو کی ایک ٹیبلٹ لگا دیا گیا ہے، جو ہی عملہ اس ٹیبلٹ پر لنک کھولے گا متاثرہ شخص کی لوکیشن کھل جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر