
سائبرحملوں کاخدشہ؛ محکمہ داخلہ کی خیبرپختون خواکےسرکاری افسران کیلئے ایڈوائزری جاری
سرکاری افسران کے زیراستعمال الیکٹرانک ڈیوائسزپرسائبرحملوں کے خدشے کے پیشِ نظرمحکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ واٹس ایپ نمبرز، ای میلزکے ذریعے سائبرحملوں کا خدشہ ہے، سائبرحملہ آورواٹس ایپ نمبرز، ای میلز استعمال کررہے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے ایڈوائزی میں کہا گیا کہ واٹس ایپ سے آراے آرفارمیٹ میں ریموٹ ایکسس ٹولزبھیج رہے ہیں، سرکاری افسران نمبرز سے آنے والے فائلزسسٹم ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریزکریں۔
محکمہ داخلہ نے ایس ایم بی آر، آئی جی، ڈویژنل کمشنرزکوایڈوائزی جاری کردی اورآئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگراداروں کے سربراہان کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
پرنسپل سیکریٹری ٹوچیف منسٹر، پرنسپل سیکریٹری ٹوگورنرکوایڈوائزری جاری کی گئی جس میں تمام محکموں کے افسران کوماتحت افسران کے ساتھ ایڈوائزری شیئرکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News