
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کی ملاقات
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ارشد ندیم نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں انھوں نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین سی جے سی ایس سی نے ارشد ندیم کی کامیابیو ں کو سراہا۔ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے اہم سنگ میل عبورکرنے پرارشدندیم کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جنرل ساحرشمشاد مرزا نے ارشد ندیم کے جذبے اورمحنت کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News