
پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے کمر کس لی ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں سدوجہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن ڈاکو یاسین تیغانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے، آپریشن میں پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سدوجہ کچے کے علاقے میں نئی پکٹس قائم کر دی گئیں ہیں، حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے منظم ڈاکوؤں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کر کے ویڈیوز کے ذریعے ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر کا صفایا کر کے علاقے کو پُرامن بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News