
پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
تاریخی فتح پر بی سی بی کے حکام نے ایئرپورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا، انہوں نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی۔
پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کامیابی کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم دو گروپوں میں وطن پہنچی تھی، جبکہ آل راؤنڈر شکیب الحسن بنگلا دیش جانے کے بجائے انگلینڈ روانہ ہو گئے تھے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement