وزیراعلٰی اکثریت کھو چکے، اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں، گورنر کے پی کا مطالبہ
گورنر خیبرپختون خوا نے مطالبہ کیا ہے کہ علی امین گنڈا پوراکثریت کھو چکے ہیں، وہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔ کابینہ میں کیوں ردوبدل کیا جارہا ہے قوم کو بتایا جائے۔
پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا نے نجی ایکسپومیں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی ایکسپو میں 33 اسٹالزلگائے گئے ہے، اس قسم کے اقدام کا پشاورمیں بھی انعقاد ہونا خوش آئند ہے۔ سرکاری جامعات پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک بل لایا جائے جس میں سرکاری افسران کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کا پابند کیا جائے، اگر سرکاری اسکولوں کا نظام بہتر ہوگیا ہےتو اب سرکاری ملازمین کے بچوں کو بھی سرکاری اسکولوں میں داخل کرنا چاہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سمری آئی ہے اس پر پاؤں نہیں رکھونگا، کسی قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی ہے، مجھے لوگ ٹیلی فون کر رہے ہیں کہ کیا ہوا سمری کا، کابینہ میں کیوں ردوبدل کیا جارہا ہے قوم کو بتایا جائے، اگر یہ ممبران کرپٹ ہیں یا پھرنااہل ہیں قوم کو بتایا جائے ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کیوں کی جارہی تحقیقات کی جا رہے۔ فٹ بال میچ کی طرح کابینہ میں کیوں تبدیلی کی جارہی ہے، سمری پردستخط کرنے میں ابھی بہت وقت ہے، وزیراعظم ہاؤس اورگورنرہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے والوں میں جامعات کی اراضی فروخت کی جارہی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے ساتھ مقابلے کرنے والوں نے جامعات کے لیے صرف 3 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ 26 جامعات میں وائس چانسلر تک نہیں ہے، 4 بارصوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوا ہے، اجلاس نہ بلانے سے لگ رہا ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کھو چکا ہے۔ میرے مطابق وزیراعلیٰ کے پاس اعتماد نہیں ہے، میرا خدشہ ہے کہ سرکاری عدم اعتماد وزیراعلیٰ کے اوپرنہ جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
