
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر
ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر، مختلف اقسام کی اشیاء کی قیمتوں میں 10 سے 190 روپے تک کمی کر دی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب مختلف 170 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قیمتوں میں کمی والی اشیاء میں چائے، مصالحہ جات، صرف صابن سمیت کئی اشیا شامل ہیں۔
یو ایس سی کے مطابق اسٹورز پر تقریباً 8 سو اشیاء کی قیمتوں میں کمی پہلے بھی کی جا چکی، تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لئے کسی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں۔
یو ایس سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News