
پی ٹی آئی کی صفوں میں پاور کی جنگ چل رہی، خواجہ آصف کا انکشاف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آج انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پر ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک خصوصی ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملکی تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی، اسرائیلی میڈیا نے ان کی سیاسی آڈاپشن کی ہوئی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی کھل کر اسرائیل کے مظالم پر بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں پڑا ہوا ہے، پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والے اس کو پرکھیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لندن میں یہودی کی کمپین کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News