Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم

Now Reading:

آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماﺅں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی آرڈر کیا تھا کہ ان معاملات کو ذرا اچھے طریقے سے دیکھ لیں، درخواست پولیس کے کنڈکٹ سے متعلق ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماﺅں شعیب شاہین، علی بخاری اورعامرمغل کو ہراساں کرنے کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی، وکیل درخواست گزارعمیر بلوچ جبکہ عدالتی حکم پر آئی جی اسلام آباد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس ہراساں کرتی ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ درخواست ہے کہ پولیس ہراساں کرتی ہے جس پرآئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ 24 کو آرڈر پاس ہوا اسکے بعد ایک دن ملا تمام فائلز منگوائی ہیں کیسز دیکھے ہیں۔

وکیل درخواست گزارعمیر بلوچ نے کہاکہ جعلی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب اس کو دیکھ لیں اچھا نہیں لگتا جو جعلی مقدمات ہیں انکو ختم کریں۔

آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ میں درخواست گزاروں کو بلاؤں گا ان سے میٹنگ کروں گا جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ان کو بلا کربیٹھا نہ لیجے گا۔ عمیر بلوچ کی موجودگی میں میٹنگ کیجیے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر