Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا 44 سال بعد طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

Now Reading:

چین کا 44 سال بعد طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

چین نے کہا ہے کہ اس نے 44 سال بعد بحر الکاہل میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بیجنگ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آئی سی بی ایم کا تجربہ آج مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 44 منٹ پر لانچ کیا گیا اور یہ متوقع سمندر میں اپنے ہدف پر کامیابی سے ٹکرایا۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یہ تجربہ معمول اور سالانہ تربیت کا حصہ تھا۔

میزائل کی قسم اور اس کی پرواز کا راستہ واضح نہیں ہے، لیکن چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے متعلقہ ممالک کو پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔

جبکہ جاپان نے بعد میں کہا تھا کہ اسے اس تجربے کے لانچ کا کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

Advertisement

چین کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات عام طور پر اندرون ملک ہوتے ہیں اور اس سے قبل اس نے سنکیانگ خطے میں صحرائے تکلمکان میں مغرب میں آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اس نے بین الاقوامی سمندر میں آئی سی بی ایم لانچ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر