
’’دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، اس وقت ملک میں کوئی آئنی حکومت نہیں‘‘
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، اس وقت ملک میں کوئی آئنی حکومت نہیں ہے۔
پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اورعمرایوب نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کیا گیا اس کی مذمت ہونی چاہیے، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ نے 7 اکتوبر تک ضمانت دی ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے پولیس کو کیوں اجازت دی؟ اسپیکر کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا اورآئین کی دھجیاں بھکیری گئیں۔ ملک میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی آئنی حکومت نہیں۔ علی امین گنڈا پورسے کل میری بات ہوئی ہے۔ جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو سکا تھا۔ علی امین نے مریم نوازپرخاتون کی وجہ سے تنقید نہیں کی، ان کے عہدے کی وجہ سے کی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس ملک میں اسمبلی کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ 17 ممبران کے اوپر یہ اسمبلی میں قانون سازی کرنا چاہتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا شام کو7 بجے جلسہ ختم کرنے کا قانون بنا دیا گیا ہے؟ نوازشریف سمیت ساری لیڈر شپ ہار چکی ہے۔ کیا پیپلز پارٹی کے جلسے وقت پرختم ہوتے ہیں؟ اب ہم دوسری پارٹیوں کے جلسے کا ٹائم بھی نوٹ کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی کرنے کے لیے تحریکِ انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئے جدوجہد کریں گے۔ اس قسم کی قانون سازی کی کیا حیثیت ہوگی؟
انھوں نے مزید کہا کہ یہ 90 کی دہائی سے آگے جا چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ بلوچستان کے معاملے پر بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔ ملک میں دوبارہ الیکشن کراائے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News