
چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ؛ اسپیکرنےپارلیمانی لیڈرزسےپارلیمانی کمیٹی کیلئےنام مانگ لیے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایکشن لیتے ہوئے اسمبلی کی سیکیورٹی میں غیر ذمہ داری برتنے پرسارجنٹ ایٹ آرمزکو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اندرسے گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف معطل کیا۔
سرداریاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو چار ماہ کے لیے معطل کیا ہے، پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں ناکامی پر دیگر چار سیکیورٹی اہلکار بھی معطل کیے۔
معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونئیراسسٹنٹ سیکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی مسترد کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے انچارج سارجنٹ ایٹ آرمزنے ابتدائی رپورٹ اسپیکر کے حوالے کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکرکی جانب سے سارجنٹ ایٹ آرمزکی ابتدائی رپورٹ میں متعدد سوالوں کے جوابات نہیں دیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کے واقعے کے ذمے داروں پر مقدمہ درج کراؤں گا، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔
ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر اسٹینڈ لینا پڑے گا، میں نے تمام ویڈیوز منگوائی ہیں۔ اسپیکرایازصادق نے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News