برطانوی اخبار گارڈین نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا
بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کے لیے اہلیت پر ایک اور سوال اٹھ گیا، برطانوی اخبار گارڈین نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کے معاملے پربانی پی ٹی آئی کوسزا یافتہ ہونے کے باعث شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے ایک اورکالم میں سوال اٹھا دیا کہ کیا طالبان کے حامی بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے لیے بہترین چوائس ہیں؟ بانی پی ٹی آئی خواتین کو خود اپنے ریپ کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔
برطانوی اخباردی گارڈین نے حساس موضوعات، متناع بیانات پر بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے، مضمون میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سزایافتہ ہیں، وہ یونیورسٹی کے لیے کیسے دستیاب ہوسکتے ہیں؟
دی گارڈین میں کیٹگریز بینٹ کے مضمون کے مطابق اسامہ بن لادن کو دہشت گرد ماننے سے انکار کرنے والے بانی پی ٹی آئی اسے شہید کہہ چکے ہیں۔ خواتین کے لباس سے متعلق غیرذمے دارانہ بیان دینے والا کیسے اہم عہدے کا حامل ہو سکتا ہے؟
برطانوی اخبار نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کو غلامی کی زنجیریں توڑنے پر مبارکباد دیتے ہیں، کیا آپ طالبان دوست کی حمایت میں ووٹ کرنا چاہتے ہیں؟ کیا طالبان دوست واقعی آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے بہ طور چانسلر بہترین انتخاب ہیں؟
دی گارڈین اخبارکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے زیادہ کسی کی چانسلرشپ طالبان اوراس کے معذرت خواہوں کو زیادہ پسند آئے گی، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے۔ کاش! کوئی خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہی بتائے۔
دی گارڈین اخبارنے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا ہے۔ لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہے۔ لیڈی ایلش انجیولینی غیرسیاسی ہیں۔ لیڈی ایلش انجیولینی کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔
دی گارڈین اخبارکے مطابق لیڈی ایلش انجیولینی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ چانسلر بنی تو وہ یونیورسٹی کو غریب طلباء کے لیے مزید قابل رسائی بنائیں گی۔
اس سے قبل ڈیلی میل نے بھی بانی پی ٹی آئی کی آکسفروڈ چانسلر شپ کی امیدواری پرسنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم ڈیلی میل نے بانی پی ٹی آئی کو “ڈسگریسڈ” سابق وزیراعظم قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
