پی ٹی آئی اور جے یو آئی وفود کے درمیان آئینی ترمیم کے حوالے سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے حکومتی ترمیم شدہ مسودہ سامنے آنے سے پہلے اپنا آئینی ترمیمی مسودہ تیار کرنے پر اتفاق کرلیا.
مولانا فضل الرحمن نے ملاقات میں تجویز دی کہ حکومت کا ترمیم شدہ مسودہ سامنے آنے سے پہلے دونوں جماعتوں کا مشترکہ مسودہ تیار کرلیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مسودے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، جبکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مسودہ پی پی پی کے مسودے سے پہلے تیار کرنے کی تیاری کرلی گئی.
بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو دیئے گئے مسودے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی اپنا مسودہ تیار کریں گی۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ترمیم شدہ مسودہ مولانا فضل الرحمن کو دیئے جانے پر اپوزیشن کا مسودہ سامنے لائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سے آئینی ترمیم پر مذاکرات اپوزیشن کے مشترکہ پلیٹ فارم سے کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
