ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل؛ حقائق سامنےآنے کے بعد باضابطہ تبصرہ کرینگے، پاکستان
بھارتی وزیر خارجہ کے جموں و کشمیر پرحالیہ بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان واضح طور پر بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کومسترد کرتا ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لیے تنازع کشمیر کا حل لازم ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات سے حقیقت تبدیل ہوئی نہ ہو گی۔
پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یکطرفہ بیانیہ گمراہ کن اور خطرناک طور پر خودفریبی جیسا ہے، ایسا بیانیہ یکسر زمینی حقائق کو نظر انداز کرتا ہے، پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اشتعال انگیز بیانیے اور بےبنیاد دعوؤں سے باز رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت تنازع کشمیر کے حل کے لیے معنیٰ خیز بات چیت کی راہ اپنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
