
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ایک نجی ہوٹل میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کا دن شہیدوں، غازیوں اور سرفروشوں کا دن ہے، آج پاک فوج اور ملک کیلئے لڑنے والی سوچ کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہمارے آج کیلئے اپنا کل قربان کرتے ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں، کروڑوں لوگ آج بھی اپنے وطن پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کہا جاتا ہے ہم بٹے ہوئے ہیں لیکن جب ارشد ندیم جیت جاتا ہے تو ہم ایک ہو جاتے ہیں، پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں اور قربان ہونے کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی والے یا منفی سوچ والے بہت کم ہیں، بجلی کے بل، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل جلد حل ہونگے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں بجلی کی قیمتیں بہت جلد کم ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News