
وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو جے یو آئی(ف) کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا عبدالغفور حیدری کو سیکریٹری جنرل جے یو آئی(ف) منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی، مولانا فضل الرحمان کے منتخب ہونے سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی میں مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم کردار ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News