Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد

Now Reading:

انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد
انسداد انسانی اسمگلنگ

انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد

انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہورنے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرکے 201 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے۔

ملزمان کی شناخت ثمینہ بی بی، لیاقت اورعثمان اشرف کے نام سے ہوئی۔ ملزمہ ثمینہ بی بی کو چھاپہ مار کاروائی میں بحریہ ٹاؤن لاہورسے گرفتار کیا گیا۔

اشتہاری ملزمہ نے شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر یو کے بھجوانے کے لیے 50 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزمہ کا نام سال 2023 سے انسدادِ انسانی اسمگلنگ لاہورسرکل کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا جبکہ ملزم نعیم لیاقت کو شادمان میں واقع پرشین ٹریول نامی ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپہ مارکارروائیوں میں دفتر سے 201 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے گئے۔ ملزم بغیرکسی لائسنس شہریوں سے پاسپورٹس وصول کر رہا تھا۔ ملزم پاسپورٹس کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ملزم بغیرلائسنس شہریوں کو ایران زیارات کے لیے بھجوانے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ایک اور کارروائی میں اشتہاری ملزم محمد اشرف کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہری کو مسقط ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے وصول کیے۔

ملزم شہری کو مسقط بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ ملزم کا نام سال 2023 سے ایف آئی اے لاہور کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر