
مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں، عمر ایوب
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں۔ ہم حق پرہیں یہ غلط راستے پہ ہیں۔
گوجرانوالہ میں اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولوگ یہ ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں وہ خطرناک ترامیم ہیں۔ ان کے پاس نمبرزپورے نہیں یہ کیسےاس کوکرسکتے ہیں؟
عمرایوب نے کہا کہ ہمارے بندوں کواٹھایا گیا جس کی شکایت کمیٹی میں بھی کی، کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھا کہ کس کا بندہ ہے، کمیٹی میں بلاول بھٹو زرداری، خورشیدشاہ، اعظم نذیرتارڑسب تھے۔
اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ یہ لوگ ہماری کنپٹی پہ رکھ کرترامیم کرواناچاہتے ہیں ایسانہیں ہوگا، ہم حق پرہیں یہ غلط راستے پہ ہیں، ہمارا رب ایسے اسباب بنائےگا یہ غلط نہیں کرسکیں گے۔
اس سے قبل اپوزیشن لیڈرعمر ایوب تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اپوزیشن لیڈرعمر ایوب عبوری ضمانت ختم ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبرکے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News