
سابق وفاقی وزیر خریم دستگیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایشیا پاک ایویسٹمنٹ شہریار چشتی کا اقدام خوش آئند ہے۔
بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں سینئر اینکر پرسن ارباب جہانگیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایشیا پاک ایویسٹمنٹ شہریار چشتی کی جانب سے ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے روپے میں منتقل کرنے کی تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باقی آئی پی پیز کو بھی یہی آفر کرنی چاہیے، لبرٹی پاور کی وجہ سے حکومت کے کام میں آسانی ہو جائے گی، پاکستان میں سستے ذرائع میں تھرکول سب سے اوپر ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ سب کی کوشش یہی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی لائی جائے، تھرکول کے استعمال سے سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدوں کو تبدیل کرنا مشکل ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں کی پرائیویٹائزیشن پر بہت اعتراض آئےگا، حکومت ک ےسامنے نجکاری ایک بڑا چیلنج ہے، نجکاری کے مرحلے میں شفافیت برقرار رکھنا ضروری ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شفافیت سے آگے بڑھا جائے گا تو پرائیوٹائزیشن جلد مکمل ہو جائے گی، سارے انویسٹرز دوبارہ آ کر پاکستان میں کاروبار کریں گے، انویسٹر صرف اپنا منافع دیکھتا ہے، روپے کے کمزور ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثرہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی ہلچل ہے جو ہماری زندگیوں کا حصہ ہے، مہنگائی کی شرح اگست 2021 کے بعد سنگ ڈیجٹ پر آئی ہے، ملک میں معاشی بہتری قائم رہے گی، ہمارا دل 9 مئی کے واقعہ کیلئے بڑا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم پارلیمان میں قانون سازی پر پی ٹی آئی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کیلئے سودے بازی کرنا چاہتی ہے۔
پروگرام میں معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار چشتی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شہریار چشتی نے زبردست کام کیا ہے، شہریارچشتی پاورسیکٹر کو سمجھتے ہیں، حکومت کو شہریار چشتی سے مشورے لینے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہے سب کو مل کر مشکلات سے نکلنا ہے، باقی آئی پی پیز کو بھی لبرٹی پاور کی طرح آگے آنا چاہیے، باقی آئی پی پیز کو بھی عوام کیلئے قدم اُٹھانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں زیادہ کمی کی توقع کر رہے تھے، شرح سود میں 2 فیصد کمی بھی بہت بہتر ہے۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، بجلی کی قیمتوں کو کم ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News