Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفد کی قیادت کی، پی پی پی وفد میں خورشید شاہ، نوید قمر، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ معاشی اشاریوں میں حالیہ بہتری خوش آئند ہے، گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔

وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کی ہے، پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، آج ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی، یہ حکومتی کوششوں کے حوالے سے ایک اور کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے بتدریج بہتری کے آثارپیدا ہو رہے ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کو وسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں ترمیم اور قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے، 24 کروڑ عوام نے پارلیمنٹ کو قانون سازی کا مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد عوام کو انصاف کی مؤثر فراہمی ہے، آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی وسیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی جبکہ بلاول بھٹو اور دیگر رہنما مشاورت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ملاقات اتفاق کیا گیا کہ مشاورت میں کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر