Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کنکشن کیمپ پریس کانفرنس

Now Reading:

پاکستان کرکٹ بورڈ کنکشن کیمپ پریس کانفرنس

پاکستان کرکٹ کے تین بڑوں کی کنکشن کیمپ کے انعقاد پر پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او سلمان نصیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج ہمارے کنکشن کیمپ کا مقصد تھا کہ آگے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بہت مصروف شیڈول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقصد تھا کہ ٹیم کے ساتھ ایک بار مل کر بیٹھیں تاکہ ان چیزوں کو دیکھیں جس سے کرکٹ میں بہتری آئے، ہم نے بات چیت کی کہ کن چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پی سی بی سی او نے کہا کہ کیمپ میں اچھی ڈسکشن ہوئی کہ لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پلان کیا ہونے چائیں، آج کے کیمپ کا مقصد تھا کہ جو ہم میں کمی ہیں ان کو کیسے  دور کیا جاسکتا ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ ان خامیوں کو ختم کرنا ہے اور ان کے حل پر بھی بات چیت ہوئی۔

Advertisement

کنکشن کیمپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ آج کے کیمپ میں بات چیت ہوئی کہ کیسے پاکستان کرکٹ کو بہتر کرسکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس سیشن میں اچھی گفتگو ہوئی اور اچھا لگا کہ لڑکے اپنے گولز کو لے کر فوکس ہیں، ہم نے آج ان کھلاڑیوں کو بلایا جو پاکستان کی زیادہ بڑے لیول پر  نمائندگی کرسکتے ہیں۔

گیری کرسٹن نے مزید کہا کہ اس کا اثر آپ کو لانگ اور شارٹ ٹرم پلان پر نظر آئے گا۔

جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کافی مصروف شیڈول ہے اس دوران ٹیم کے پاس وقفہ کم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اچھا لگا کہ پی سی بی نے ہمیں بلا کر ہم سے مشورے لیے، آج کا دن کافی اچھا رہا بہت کچھ اچھا سیکھنے کو ملا۔

جیسن گلیسپی کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان کنیکشن کا تھا، ہم نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی اور کافی اچھا لگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر