Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی وفد کی ملاقات

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی وفد کی ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ؛ اسپیکرنےپارلیمانی لیڈرزسےپارلیمانی کمیٹی کیلئےنام مانگ لیے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی وفد کی ملاقات ختم ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن کی بلوچستان کی موجودہ صورتحال پران کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومتی وفد اور اپوزیشن کی ہونے والی ملاقات میں اتفاق رائے کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پرہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی غورکیا گیا اورحکومت اور اپوزیشن نے سرداراختر مینگل کو استعفی واپس لینے کے لیے منانے پر بھی اتفاق کیا۔

اپوزیشن کی طرف سے بیرسٹر گوہرعلی خان، عامر ڈوگر جبکہ حکومت کی طرف سے رانا ثنا اللہ اور خالد مگسی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن اور حکومتی وفد نے سرداراخترمینگل سے استعفٰی واپسی سے متعلق علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر