Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کا پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت
سردار ایاز صادق

یوم فضائیہ کے موقع پراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک فضائیہ کے شہدا اورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایم ایم عالم نے 60 سیکنڈ میں 5 بھارتی طیارے تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایم ایم عالم کی بہادری و جرات اور پیشہ وارانہ مہارت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالا۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے لاجسٹک سپورٹ اور ائیربیسز کو نشانہ بنا کر بھارتی کارروائیوں کو ناکام بنایا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فضائی افواج میں سے ایک ہے، یوم فضائیہ ہمیں پاک فضائیہ کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ یوم فضائیہ کے موقع پر قوم پاک فضائیہ کے شہدا اورغازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر