علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک سمیت 250 سے 300 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں دہشت گردی ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت تھانہ مناواں میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ لاہور موٹر وے پرتعینات تھے کہ وہاں علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250 سے 300 افراد کا جتھہ آیا۔
پولیس کے مطابق مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے گئے جبکہ گاڑیاں روکنے والے بیریئر اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹول پلازہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت گردی پھیلائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
