وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چینی کی برآمد کے حوالے سے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی اور کابینہ کے فیصلوں کے باعث قیمتی زرمبادلہ بچنے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ کابینہ کے فیصلوں کے باعث چینی کی قیمتیں بھی کنٹرول میں رہیں۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ہدایت کی گئی کہ گوادر پورٹ سے برآمدات کی شرح بڑھائی جائے، اس حوالے سے گوادر بندرگاہ کے حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی گوادر پورٹ سے درآمدات وبرآمدات کی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی اور کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس طرح کے حکومتی بورڈز میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے، جبکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈریپ کی بطور فیڈرل انسپکٹر ڈرگ بلوچستان تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے ممبران کی تنخواہ اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل میں مقررکیے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024 کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
