
کراچی کے فوارہ چوک پرانڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی پر فائر ورک کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فوارہ چوک پر پاک انڈونیشیا پرچم لہرائے، فوارہ چوک کو مختلف برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا، فوارہ چوک پر پاک انڈونیشیا پرچم بھی آویزاں کیے گئے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج انڈونیشیاکاقومی دن ہے، یہ دن منانے کا مقصد صرف ایک ہے کہ بھائی چارے کا پیغام دیں۔
گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کروائے جا رہے ہیں، آٹی کورسز کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ہمیں اپنے سفارتی تعلقات مضبوط کرنے ہیں، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرا رشتہ ہے، چند دنوں بعد پھر سے پریس کلب چورنگی کو سجایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں بہت بڑا ثقافتی ملیہ سجا ہے، 2 دن بعد لاہور سے میاں چنوں ارشد ندیم کے گاؤں جاؤں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آئندہ سیاسی عمل مولانافضل الرحمان کی قیادت میں ہو گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پوری بلدیہ عظمیٰ میں صرف ایک شخص کام کا ہے وہ ہے مرتضیٰ وہاب، اب آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ ان سے کام لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News