
گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے رحیم یار خان کے دعا چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو امن فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کو ترقی بھی دینی ہے، تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے، جب بلاول بھٹو وزیر خارجہ تھےان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کسی طریقے سے مجھے این آراو دے دو، بانی پی ٹی آئی ایک طرف کہتے ہیں کہ فوج سے بات کرنی ہے۔
گورنر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں میں نہیں جانا، پی ٹی آئی ترقی کی بات نہیں کرتی، علی امین گنڈاپور کو کل جلسے میں پہنچنا چاہئے تھا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور راولپنڈی اور اسلام آباد کے بارڈر سے بھاگ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News