Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں رنگارنگ جشنِ پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد

Now Reading:

گلگت بلتستان میں رنگارنگ جشنِ پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد
گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں رنگارنگ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد

شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقام گلگت بلتستان میں پولو کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔

”جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ“ کا آغاز فورس کمانڈر نادرن ایریا کے زیر اہتمام کل سے وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پہلی بار چترال کی ٹیمیں بھی شریک ہونگی۔

اس سے قبل گلگت بلتستان کی ٹیمیں بلند ترین میدان شندور میں مدمقابل ہوتی تھیں۔ دس روزہ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں فتح کا خواب لیکر میدان میں اتریں گی۔

ٹورنامنٹ کے دوران شائقین پولو کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کے تمام میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔

صدرگلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کاشف ضیاء کا کہنا ہے کہ میں پولو کے تمام شائقین کو جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔  گلگت بلتستان کے عوام میں اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر