Advertisement
Advertisement
Advertisement

میلبورن، فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، درجنوں گرفتار

Now Reading:

میلبورن، فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، درجنوں گرفتار

آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں غزہ جنگ مخالف مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پتھر، کھاد اور تیزاب سے بھری بوتلوں سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔

اس کے برعکس مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے سخت کارروائی کی اور پر امن مظاہرے پر فلیش بینگ گرینیڈ اور اشتعال انگیز اسپرے کیا گیا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن انہیں پرامن طریقے سے احتجاج کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے لینڈ فورسز انٹرنیشنل لینڈ ڈیفنس نمائش کو نشانہ بناتے ہوئے ہونے والے مظاہرے میں تقریبا 1200 افراد نے شرکت کی، جن میں سے بہت سے لوگوں نے فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

Advertisement

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنونشن کے دوران فوجی توپ خانے، ٹرکوں اور نیم خودکار ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ہے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے دکھائے جانے والے بہت سے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر