وزارت انسداد منشیات نے قومی اسمبلی میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔
اے این ایف نے رواں سال منشیات بیرون ملک لے جانے کی 262 کوششیں ناکام بنائیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور پارسلز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔
رواں سال سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی 31 مرتبہ کوشش کی گئی جبکہ یو اے ای منشیات اسمگل کرنے کی 44 مرتبہ کوشش کی گئی۔
تحریری جواب کے مطابق سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کے 14 کیسز میں 16 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان 29 کلو 640 گرام منشیات قبضے میں لی گئی۔
وزارت انسداد منشیات کے تحریری جواب کے مطابق یو اے ای منشیات اسمگل کرنے سے متعلق 23 کیسز میں 28 افراد گرفتار ہوئے جبکہ ان سے 255 کلو منشیات تحویل میں لی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
