نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی داتادربار آمد، فاتحہ خوانی
لاہورمیں نائب وزیراعظم ووفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے مزارِ پرانوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دی۔
داتا دربار پر حاضری کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عقیدت کے پھول نچھاورکیے اورفاتحہ خوانی کی۔
سینیٹرمحمداسحاق ڈار کے مرحوم بھائی خضرحیات ڈار کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد داتا دربارمیں قرآن خوانی ودعا کا اہتمام کیا گیا۔
سیکریٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری نے دربارشریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف کیا۔
نائب وزیراعظم نے تعمیراتی کاموں کی رفتارکوتیزاور ڈویلپمنٹ اسکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
