Advertisement
Advertisement
Advertisement

ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع، تقریبا1ٹریلین روپے کے منی بجٹ کی تجویز

Now Reading:

ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع، تقریبا1ٹریلین روپے کے منی بجٹ کی تجویز
ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال

ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع، تقریبا1ٹریلین روپے کے منی بجٹ کی تجویز

ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جس کے لیے تقریبا 1 ٹریلین روپے کے منی بجٹ کی تجویز دی گئی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال اڑھائی سو ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے، 12970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے رواں ماہ کیلئے 11 سو ارب روپے ٹارگٹ ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ منی بجٹ میں سیلز ٹیکس استثنی ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا سکتا، رواں ماہ ختم ہونے کے بعد ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کسی بھی وقت منی بجٹ آ سکتا۔

ایف بی آر اگست کا شارٹ فال پورا کرنے کی بجائے ستمبر کا ہدف بھی حاصل نہیں کرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ستمبر میں ابھی تک تقریبا ساڑھے 4 سو ارب روپے سے زائد جمع کر سکا ہے۔

ستمبر کے اختتام تک ایف بی آر ساڑھے 9 سو ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کر سکے گا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگست اور ستمبر 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال تقریبا اڑھائی سو ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ ایف بی آر میں انٹرنل اسسمنٹ کیمطابق ہر ماہ ریونیو شارٹ فال آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ہر ماہ ریونیو شارٹ کے باعث مالی سال کے اختتام تک ٹیکس ہدف حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔ منی بجٹ میں فی الحال سیلز ٹیکس استثنی ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجاویز زیرغور ہے۔

سیلز ٹیکس استثنی ختم کرکے یکساں سیلز ٹیکس اسٹینڈرڈ شرح کے لحاظ سے عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ اہداف کیمطابق ریونیو شارٹ فال کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ٹیکس نیٹ بڑھا کر اضافہ ٹیکس حاصل کرنے کی بجائے ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر